حیدرآباد۔24۔دسمبر (اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی نے ہندوستان کے 7مختلف
زبانوں میں کانگریس پارٹی کے تائید کے حصول کے ذریعہ حکومت سازی سے متعلق
ایک ویڈیو کو جاری کیا۔ جس میں کانگریس کی تائید کے حصول سے متعلق وضاحت کی
گئی۔چنانچہ عام آدمی
پارٹی نے اس ویڈیو میں کہا کہ عام آدمی پارٹی کے لئے
بی جے پی اور کانگریس دونوں اپوزیشن ہیں۔ اس ویڈیومزید یہ کہا گیا کہ
کانگریس کے ارکان کو حکومت میں کوئی حصہ نہیں ملیگا۔چنانچہ دو دن قبل اس
ویڈیو کو یو ٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا۔جسے کافی پزیرائی حاصل ہوئی۔